لندن (اے ایف پی)مغرب کو عالمی اطلاعاتی جنگ کا سامنا ہے، بی بی سی کے سبکدوش سربراہ کا انتباہ ،ٹم ڈیوی کا چین اور روس پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام، مزید فنڈنگ کا مطالبہ کردیا ،بی بی سی ورلڈ سروس میں سرمایہ کاری نہ کی گئی تو مغرب ایک مضبوط مورچہ کھو دے گا،برطانوی قانون سازوں کو بریفنگ،بی بی سی کے سبکدوش ہونے والے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کو ان برے ”عناصر“ کا مقابلہ کرنا ہوگا جو عالمی نشریاتی فضا اور آن لائن پلیٹ فارمز کو غلط معلومات اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے پاٹ رہے ہیں۔ٹِم ڈیوی جو ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تقریر کی مبینہ گمراہ کن ایڈیٹنگ کے اسکینڈل کے بعد متبادل کے ملنے پر بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گےنے بی بی سی کی ورلڈ سروس کے لیے فنڈنگ میں اضافے پر زور دیا۔اے ایف پی کے مطابق ٹم ڈیوی نے برطانوی قانون سازوں کی ایک نگراں کمیٹی کو بتایا کہ مغرب کو چین اور روس جیسے مخالفین کے خلاف اس بات کی جنگ درپیش ہے کہ بیانیے پر کس کا کنٹرول ہوگا، کیونکہ اب غلط معلومات اور گمراہ کن اطلاعات ہر طرف پھیلی ہوئی ہیں۔