پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس میں یوکرین مسلہ 37ممالک کی اہم کانفرنس کے اختام کے اگلے روز بھارتی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین روزہ دورہ پر پیرس (فرانس) پہنچ گئے ہیں زرائع کے مطابق ایس جے شنکر کی پیرس میں مصروفیات میں جمرات کے روز فرانسیسی-بھارتی پروگرام میں شرکت کے علاوہ پیرس میں چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری فرانس-بھارت کے تحت منقعدہ پروگرام میں حصہ لیا اور وہاں شریک کاروباری اور ہونہار ذہانت پروگرام کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔