• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک نے ری فنانس دعوؤں کا تصدیقی عمل خودمختار بنادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور برآمدکنندگان کی سہولت کیلئے ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم کے تحت ری فنانس دعوؤں کا تصدیقی عمل خودکار بنادیا‘خودکار تصدیق سے ری فنانس آپریشنز کی کارگزاری میں نمایاں اضافہ ہوگا اور سیالیت تک برآمد کنندگان کی رسائی بہتر ہوگی۔اب بینک ری فنانس دعووں کی تصدیق ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کر سکیں گے، اس عمل کو کارکردگی کی جانچ کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا اور اس سے قرضے کا استحقاق بھی چند منٹ میں معلوم کیا جا سکے گا۔ری فنانس دعووں کی خودکار تصدیق کا طریقہ کارکچھ عرصے کے لیے موجودہ یعنی مینوئل طریقے کے ساتھ ساتھ چلے گاجس کے بعد خود کار تصدیقی طریقہ ہی پوری طرح جگہ سنبھال لے گا۔
ملک بھر سے سے مزید