• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹیوں کاڈی اے ای کے طلبا کو 2 فیصد کوٹہ سے زائد داخلہ دینے سے انکار

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کرنے والے طلبا اوپن میرٹ پر داخلہ نہیں لے سکیں گے، انجینئرنگ یونیورسٹیوں نے ڈی اے ای کے طلبا کو 2 فیصد کوٹہ سے زائد داخلہ دینے سے انکار کردیا،ڈی اے ای کو ایف ایس ای پری انجینئرنگ اور میڈیکل کے مساوی درجہ ملنے کے باوجود انجینئرنگ یونیورسٹی نے طلبا کو اوپن میرٹ کے تحت داخلہ دینے سے انکار کردیا، طلبا کو صرف 2 فیصد کوٹہ کے تحت ہی داخلہ دیا جائے گا،قبل ازیں فنی تعلیمی بورڈ نے انجینئرنگ یونیورسٹی کو ڈی اے ای کے طلبا کو اوپن میرٹ کے تحت داخلوں کی درخواست کی تھی، اوپن میرٹ پر داخلوں کا فیصلہ مسترد ہونے سے ڈی اے ای کرنے والے طلبا پریشانی کا شکار ہیں ۔
ملتان سے مزید