• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم دوبارہ ریکارڈ کئے گئے قومی ترانے کے اجراء کا آج افتتاح کرینگے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)زیراعظم شہباز شریف قیام پاکستان کے75سال مکمل ہونے پر انتہائی منفرد انداز میں دوبارہ ریکارڈ کئے گئے قومی ترانے کے اجراء کا(آج) 14اگست کو افتتاح کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورحکومت میں اگست 2017میں قومی ترانے کو دوبارہ ریکارڈ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ۔اس مقصد کیلئےتمام ممتاز قومی اخبارات میں اشتہارات شائع کئے گئے۔ مریم اورنگزیب نے اپریل2022میں وزارت اطلاعات کا قلم دان سنبھالنے کے بعد اس منصوبے کی تکمیل کا کام تیزی سے شروع کیا۔سینیٹر (ر) جاوید جبار کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ماتحت آڈیو، ویژیول ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید