ٹھٹھہ/بدین(پی پی آئی)ٹھٹھہ کے علاقے میں 1.4 ملین ایکڑ زرعی زمین سمندر برد ہوگئی ، اس زمین پر فصلیں لگا کرتی تھی لیکن اب سمندر آگیا، فصلوں کیساتھ سندھ اور بلوچستان میں زیر زمین پینے کا پانی نمکین ہو رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسی طرح کی رپورٹ پنجاب سے بھی آئی ہیں، زیر زمین پانی کھارا ہوتا جا رہا ہے، بدین میں تو گندم ، چاول، گنا، کھجور، آم اور یہاں تک کہ پان کی فصل لگی تھی سب ختم ہوگئی۔