• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ‘ ایپکا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے ۔ ایپکا کوئٹہ ڈویژن کے صدر امیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری مظفر علی اکمل ترین ہدایت اللہ اور حیات اللہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود صوبائی حکومت نوٹیفکیشن جاری نہیں کر سکی جس کی وجہ سے ہزاروں ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جس کے مقابلے میں تنخواہیں بہت کم ہیں اور متوسط و غریب طبقے کے ملازمین کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے ۔ گزشتہ سال کا 10فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس بھی تا حال بقایا ہے وفاقی حکومت کے اعلانات کے بعد بھی صوبائی ملازمین کو جائز حقوق کیلئے دھرنے جلسے جلوس او رمظاہرے کرنا پڑے حالیہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا تا حال نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا ہے انہوں نے کہا کہ جلد نوٹیفکیشن جاری کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے ۔
کوئٹہ سے مزید