• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پاکستانی کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں کرنا چاہئے، تنظیم واسطی

   لندن (پ ر ) مسلم سالیڈیرٹی کمیٹی آف یوکے کے سیکرٹری جنرل سید محمد تنظیم واسطی نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کمیٹی کی جانب سے پاکستان، پاکستان کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو خوشحالی کے مزید بہت سارے سال عطا کرے اور مملکت خداد کو عوام کیلئے ایک خوشحال، مستحکم اور محفوظ ملک اور اسلامی دنیا اور دیگر اقوام کیلئے روشن مینار بنادے، یہ ایک عظیم سالگرہ ہے۔ پاکستان اور اس کے عوام کو اب تک کی اپنی کامیابیوں کی عکاسی کیلئے وقت صرف کرنا چاہیے اور ہر پاکستانی کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی کوششوں پر توجہ دینا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید