• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول 6.72 روپے فی لٹر مہنگا، ڈیزل 51 پیسے اور مٹی کا تیل 1.67 روپے سستا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے‘پٹرول کی قیمت میں6روپے 72پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں51پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے‘مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67پیسے کمی کی گئی ہےجبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت43پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے.

نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 233روپے 91پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244روپے 44پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 199روپے 40پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 191روپے75پیسے فی لٹر ہوگئی ہے.

 نئی قیمتوں کا اطلاق آج 16اگست سے ہوگیا ہے‘وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میںاتارچڑھائو کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاگیا ہے‘ ذر ا ئع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی تھی.

‘ذرائع نے بتایا کہ ڈالر کی اوسط قدر کو سامنے رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے‘ وزارت خزانہ نے تیل کی آخری کھیپ آنے سے اب تک کی ڈالر کی اوسط قیمت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کا تعین کیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔ 

اہم خبریں سے مزید