اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے شیخ مجیب الرحمان کی 47 ویں برسی کے موقع پر بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو تعزیتی پیغام دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ آپ کے والد اور دیگراہل خانہ کی برسی پرآپ اور بنگلا دیشی عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ اْنہیں اور آپ کے دیگر اہلِ خانہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں، سوگ کے اس موقع پر آپ سب ہماری دعائوں میں ہیں۔