• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوونٹری میں پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی پر کار ریلی، مختلف کمیونٹیز کی جانب سے استقبال

کوونٹری (وقار ملک) کونٹری سٹی میں پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پہلی مرتبہ کار ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اپنی سوہنی دھرتی کے ساتھ والہانہ عقیدے کا اظہار کیا۔ مسلم ریسورس سنٹر اور کوونٹری فلاور کے اشتراک سے کار ریلی فلگ شگاف نعروں اور جیوے جیوے پاکستان کے نغمےکے ساتھ کوونٹری ٹاؤن اور مختلف شاہراہوں سے گزری تو ہر شخص محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکا، گوروں سمیت دیگر کمیونٹی کے افراد نے تالیاں بجا کر ریلی کا استقبال کیا، کار ریلی کی واپسی پر راجہ ضیا خان، حافظ محمد موسیٰ بسمہ اللہ، فرحان کیانی، آزاد راجہ علی چیئرمین مسلم ریسورس محمد شبیر نے شاندار استقبال کیا، سینٹر میں ریاض کھوکھر نفیس کی طرف سے کیک اور چوہدری عاصم کی طرف سے پنک ٹی اور سموسے پیش کیے گئے ،اس موقع پر مسلم ریسورس سنٹر کے سیکرٹری و معروف دینی شخصیت حافظ محمد موسی بسم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کا ٹائیگر ہے جس سے مسلم ملکوں کو تحفظ ملتا ہے، وہ پاکستان کی شان اور آن پر فخر کرتے ہیں کیونکہ پاکستان ہی انہیں طاغوتی طاقتوں سے نجات دلوا سکتا ہے، کشمیر، فلسطین کے مسلم بھی پاکستان کی طرف ہی دیکھ رہے ہیں جنہیں آزادی چاہئے کسی سے آزادی لینا بہت مشکل کام ہے لیکن جب آپ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے تو کامیابی آپ کا مقدر بن جائے گی، انھوں نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے جسے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے حاصل کیاگیا، اس وقت ہمیں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔75ویں یوم آزادی کے موقع پر بحیثیت قوم ہمیں اپنا محاسبہ اور اپنے بزرگوں کی طرح پاکستان کو دنیا کی قوت بنانے کا عہد کرنا ہو گا، قوم اس عہد کی تجدید کے ساتھ مادر وطن پاکستان کے یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہی ہے کہ وہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم پاکستان کا 75واں یوم آزادی منا رہے ہیں، ہم دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔چیئرمیں مسلم ریسورس سنٹر غلام شبیر اور راجہ ضیاء خان نے انہوں نے کہا کہ پچھترویں سالگرہ مبارک ہو،یہ جشن آزادی پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر بھی منایا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ آج کے دن ہماری دعا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی جلد آزادی کی نعمت حاصل کر سکیں۔ تحریک آزادی پاکستان کی ولولہ انگیز داستان ہمارے لیے ایک سبق ہے کہ جب قومیں کوئی مقصد طے کر لیتی ہیں تو پھر کوئی طاقت اس نصب العین کو حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی ،انھوں نے عہد کیا کہ پاکستان کا جشن اسی محبت کے ساتھ ہر سال منایا جائے گا اور اس سے بہتر انداز میں تیاریاں کی جائیں گی۔ مسجد کمیٹی کے صدر چوہدری عارف اور معروف سماجی شخصیت راجہ مبارک کیانی نے کہا کہ ہم جہدوجہد آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وطن عزیز کے قیام میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ اقلیتی برادری نے بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا، ہم ان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ کونٹری فلاور کے چیف آرگنائزر رانا اعجاز اور نوجوان و معروف شخصیت حاجی یحییٰ محمد نے کہا کہ آج کا دن ہاکستان کیلئے ایک شاندار دن ہے جس دن مسلمانوں کو آزادی نصیب ہوئی اور آزاد خطہ ملا ہمیں متحد منظم ہو کر پاکستان کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔

یورپ سے سے مزید