• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈمیں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پرتقریب

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) پاکستان پیپلزپارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور کی رہائش گاہ پر پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کےعلاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب کے شرکا میں سابق لارڈ میر محمد عجیب،سابق لارڈ میر چوہدری اورنگزیب حسین،راجہ نجابت حسین،سردار عبدالر حمٰن،راجہ اے ڈی اللہ دتہ، رہنما پیپلزپارٹی عارف ڈار، انجم میر، نزیر اعوان، خالد سعیدقریشی، زاہد قریشی قاری محمد عباس،حاجی کرامت حسین ،ماموں چوہدری عبدالقیوم ،چوہدری عمر انواحدبلال درانی سمیت دیگر ودیگرشامل تھے۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا تھا اس کو بابائے ملت قائد اعظم نے اپنے ساتھیوں کے مل کر عملی جامعہ پنایااور غازیوں اور شہیدوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔آج پوری قوم متحد ہو کرملی جوش و جذبے سے یوم آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب کے شرکا نے حکومت پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کوستارہ پاکستان دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے اسے اوورسیز کمیونٹی کیلئے بڑا اعزاز قرار دیا تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کاکیک بھی کاٹا گیا۔
یورپ سے سے مزید