• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل نے نیا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) گوگل نے نیا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، اس سے قبل اینڈرائیڈ 12کو گزشتہ سال اکتوبر میں پیش کیا گیا تھا مگر اس سال اینڈرائیڈ 13کو متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پکسل فونز کے لئے اینڈرائیڈ 13 سپورٹ فراہم کرنے کا سلسلہ 15 اگست سے شروع ہوگیا ہے، دیگر کمپنیوں کے فونز کے لئے یہ نیا آپریٹنگ سسٹم اس سال کسی وقت دستیاب ہوگا، اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ نیا ہے، اینڈرائیڈ 12 کے مقابلے میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی اور سکیورٹی ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے، آر سی ایس میسجنگ سپورٹ بڑھائی گئی ہے، گوگل والٹ کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ کروم بکس، سمارٹ واچز، ٹی ویز، گاڑیوں اور سمارٹ ہوم ڈیوائسز کے لئے اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید