• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا شہباز گل کے بیان سے فاصلہ اختیار کرنا افسوسناک، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا عمران خان اور پی ٹی آئی کا شہباز گل کے بیان سے فاصلہ گل کے کیس میں مددگار ثابت ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا شہباز گل کے بیان سے فاصلہ اختیار کرنا افسوسناک ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز، آصف زرداری اور ایم کیو ایم کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موقف مضحکہ خیز ہے.

 ریما عمر نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا شہباز گل کے بیان سے فاصلہ اختیار کرنا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی شہباز گل کے بیان کا دفاع بہتر طریقے سے کرسکتی تھی اس کے باوجود انہیں تنہا چھوڑ دیا گیا، شہباز گل کے بیپر میں بہت ابہام ہے انہیں شک کا فائدہ دینا چاہئے، اگر میں ٹی وی پر بیٹھ کر یہ بات کرسکتی ہوں تو پی ٹی آئی کیوں نہیں کرسکتی۔

ریما عمر کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر اگر تشدد ہورہا ہے تو اس میں سرپرائز نہیں ہوگی، اس طرح کے کیسوں میں گرفتار لوگوں پر تشدد ہوتا ہے، عدالت عموماً ایسے کیسوں میں ملزم کی تقریر یا بیان کا ٹرانسکرپٹ دیکھتی ہے.

 شہباز گل ہی نہیں پی ڈی ایم کے اتحادی علی وزیر بھی جیل میں ہیں، اس ملک میں سیاسی جماعتیں نہیں کچھ ادارے مقدس گائے ہیں، ان اداروں کی کچھ ریڈلائنز ہیں جو اس طرح کے مقدمات بناتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید