• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین میں پناہ کی فہرستوں میں پاکستانی افسران بھی شامل

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان صوبہ پنجاب کے متعدد پولیس افسروں نے یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں راولپنڈی رینج سے تعلق رکھنے والے دو پولیس،افسر جنہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہیں نے بتایا کہ پاکستان کے پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں جانوں کا نذرانہ دیا ہے مگر،عام حالات میں ملازمت میں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ہزاروں افسران اور ملازمین معمولی بات ملازموں سے برخاست ہوکر بے یارو مددگار کار بیٹھے ہیں انہوں اپنی ناجائز برخاستگی کے خلاف اپیل کر رکھی ہیں مگر کئی سال گزرنے کو ہیں ہزاروں ملازمین کی اپیلیں التوا میں پڑی ہیں درجنوں طویل عرصہ بعد سیاسی اثررسوخ سے بحال ہوئے ہیں لہٰذا ہم لانگ لیو لے کر یہاں پہنچے ہیں اور مجبوری کے تحت سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رہے ہیں انہوں بتایا دو تین سال میں متعدد افسران سیاسی پناہ حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی کیڈر سے سینر کیڈر میں جانے والے افسران کے ساتھ سابق حکومت نے امتیازی سلوک کیا جس کے باعث وہ بھی بیرون ممالک آنا شروع ہو گئے ہیں جب پنجاب میں امن امان کےلئے پولیس فورس کی کمی ہے مگر دس ہزار سے زیادہ پولیس ملازمین اپنی بے گناہ برخاستگی کی اپیلوں کے انتظار بے روز گار بیٹھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکمران اپنے سیاسی دنگل میں مصروف ہیں ملازمین فٹ بال بنے ہوئے ہیں ادارے تباہ ہورہے ہیں لاقانونیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے پولیس ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے۔