• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں دن دہاڑے شہری تو لٹ رہے ہیں ،اب عوام کا محافظ کہلانے والے پولیس اہلکار بھی ان کے نشانےپر آگئے ، ذرائع کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود سےنامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس اہلکاروں کے پاس اسلحےکی موجود گی کے باوجود نڈر ملزمان بلا خوف ان کی موٹرسائیکل چھین لی ، اور پولیس کی جانب سے مزاحمت تک نہیں کی گئی ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکے پہلے ملزمان نے ڈلیوری بوائے سے موٹر سائیکل چھینی اور پولیس اہلکاروں کے روکنے پر ملزمان پولیس اہلکاروں سے بھی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔