• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیل اور ترکیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکیہ اسرائیل سے تعلقات بحالی کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا، اسرائیل سے تعلقات بحالی کا مطلب فلسطینیوں کی حمایت ترک کرنا نہیں ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کو ایک سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے ایک بڑی خبر قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید