• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدراینڈ چائلڈبلاک کو مقررہ وقت پرمکمل کر ینگے، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطح کااجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدراینڈ چائلڈبلاک،ڈی جی خان میں زیرتعمیرانسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی،نرسنگ کالجزکی اپ گریڈیشن ودیگر اقدامات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومختلف ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گنگارام ہسپتال لاہور میں زیرتعمیر 600بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈبلاک کوہر صورت مقررہ وقت پرمکمل کریں گے۔ڈی جی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ستمبرمیں فعال کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدراینڈچائلڈبلاک پرجاری پیش رفت کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں بلڈبنکس کو مکمل فعال کیاجائے گا۔پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطر صحت سہولت کارڈ کیلئے مزیدسرکاری ونجی ہسپتالوں کو ام پینل کیاجارہاہے۔
لاہور سے مزید