• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’خوشحالی کیلئے درخت لگائیں‘‘ مہم کا افتتاح،شجرکاری مہم میں سب کو کردار ادا کرنا چاہئے‘کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویژن میں "خوشحالی کیلئے درخت لگائیں" مہم کا افتتاح کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کمشنر آفس میں پودا لگا کر کیا،ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنرز ایوب بخاری، محمد شفیق ہمراہ تھے،کمشنر نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم نومبر تک جاری رہے گی، مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کی حفاظت کا نظام وضع کرنا ضروری ہے،پچھلے سال کی گئی شجرکاری کا آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔شجرکاری مہم صرف سرکاری مہم نہیں،سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ڈویژنل فاریسٹ افسر طارق محمود نے کہا کہ ڈویژن میں مون سون شجرکاری مہم میں 1877000 پودے لگانے کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے،محکمہ جنگلات نے ملتان ڈویژن میں ڈیڑھ ماہ میں 214490 پودے لگائے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید