• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، کم گیج پٹرول دینے پر2 شیل پٹرول پمپ دوبارہ سیل کردیے گئے

پشاور( وقائع نگار ) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کم گیج پٹرول دینے پر2 شیل پٹرول پمپ دوبارہ سیل کر دئیے ، جبکہ منیجرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیل منقل کردیاگذشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کو شکایت ملی کہ گذشتہ دونوں یونیورسٹی روڈ پر اے ا ے سی نے کم گیج میں پٹرول فروخت کرنے پر شیل پٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کی تھی اور انکو سیل گیاتھا لیکن جرمانے کے بعد دوبارہ وہ کم پٹرول فروخت کرر ہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی کو فوری اسکے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینب نقوی نے محکمہ لیبر کے انسپکٹر رمیض کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر فنگ سٹیشنوں کا دوبارہ معائنہ کیا اس دوران سی این جی فلنگ سٹیشنوں میں سی این جی مقدار کو چیک کیاگیا اور پٹرول وڈیزل کے گیج کو بھی چیک کیا گیا اس دوران یونیورسٹی روڈ پر فلنگ سٹیشنوں سی این جی سٹیشنوں میں مقدار ٹھیک تھی جبکہ دو شیل فلنگ سٹیشنوں میں گیج چیک کئے گئے جس میں پٹرول کی مقدار کم پائی گئیں جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے اے اے سی نے دو شیل پٹرول پمپ کے منیجرز کو گیج کم ہونے پرگرفتار کرلیا اور دونوں شیل پٹرول کو دوبارہ سیل کردیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کہاکہ گیج میں کم پٹرول فروخت کرنے ولے پٹرول مالکا ن کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ان شیل پٹرول پمپس کو پہلے بھی سیل کیا اور انکو جرمانہ کیاگیاتھا لیکن انہوں نے دوبارہ کم پٹرول فروخت کیا جس پر قانون حرکت میں آ ئی اور اسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ، انہوں نے پٹرول مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بندکریں بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیاررہے
پشاور سے مزید