پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان صابی پر مشتمل بنچ نے الحاج ٹاون پشاور میں گھر میں کام کرنے والی لڑکی کو قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے ۔ملزم کی جانب سے محمد یاسین حسن خیلوی ایڈوکیٹ نے پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شہباز پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 فروری 2026 کو پولیس سٹیشن شاہ پور کی حدود الحاج ٹاون میں گھر میں کام کرنے والی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔انہوں نے بتایاکہ مدعی مقدمہ نے کہیں پر نہیں بتایا کہ اسکے موکل کو اس مقدمے میں ملوث ہونے کی اطلاع کس نے دی جبکہ گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہیں ملزم کے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔