پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے معروف ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم افغان شہری کی ضمانت درخواست پر تفتیشی آفیسر کو تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔گزشہ روز درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار عبد الحفیظ پر نجی ریسٹورنٹ کے مالک سے بھتہ طلب کرنے کا الزام ہے تا ہم جو سم اس واردات میں استعمال ہو ئی ہےوہ ملزم سے گم ہو گئی تھی جس کو کسی نے بھتے کے لئے استعمال کیا۔اس موقع پر تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ہوٹل مالک کو دھمکی دی جارہی ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں برا حال ہوگا بھتہ خور خود کو کالعدم تنظیم کا رکن ظاہر کرہا ہے ملزم کی گرفتاری کے بعد متاثرہ شہری کو بھتے کی کال نہیں آئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزم سے متعلق مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کیا جائے۔