• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل صحافیوں میں ہم آہنگی اور صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں،بریگیڈیئر آصف

پشاور( لیڈی رپورٹر)ہوپ رمضان سپورٹس گالا میں گذشتہ روز سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر بریگیڈیئر آصف جہانگیر راجہ نے آئی ایس پی آر کے دیگر افسران کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے سپورٹس میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بریگیڈیئر آصف نے صحافیوں کے ساتھ بیڈمنٹن کا نمائشی میچ بھی کھیلا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ اس موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم شعبہ ہے جس سے وابستہ افراد چیلنجز اور مشکلات کے باوجود نہایت خوش اسلوبی اور بہادری سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف صحافیوں کو تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ ان میں باہمی ہم آہنگی اور صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ بریگیڈیئر آصف جہانگیر راجہ نے یقین دلایا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی ہدایت پر پشاور پریس کلب کی سپورٹس ایونٹس اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں میں ہرممکن تعاون کیا جائے۔
پشاور سے مزید