• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا ، 14 ہزار اساتذہ کی مستقلی ،کابینہ کمیٹی کا اجلاس منسوخ 

پشاور(سٹاف رپورٹر)14ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا، پیر کے روز ہونے والا اجلاس اب عید الفطر کے بعد کیا جائے گا ۔پیر کے روز کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں 14 ہزار سے زاہد اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے ایکٹ میں ترامیم کا جائزہ لینا تھا جس کے لیے ورکنگ پیپرز تیار کئے گئے تاہم اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا جس کے باعث اب کابینہ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے سے بھی اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ نکالا جائیگا جبکہ اب ممکنہ طور پر بجٹ میں اساتذہ کی مستقلی کا اعلان ہوگا ۔
پشاور سے مزید