پشاور (لیڈی رپورٹر)مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی سے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کے حوالے سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قیصر باچہ نے ماہ فروری اور ماہ مارچ کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کو درپیش مشکلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری فنانس سے رابطہ کیا اور کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کیلئے فوری گرانٹ جاری کرنے کے احکامات دیے۔