• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بارش کے باعث جمعرات 18 اگست کو سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری تعلمی ادارے بند رہیں گے۔ 

دریں اثناء نجی اسکولز کی کئی انجمنوں نے جمعرات کو تمام نجی اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے.

پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے غلام عباس بلوچ، آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنت ایسوسی ایشن کے طارق شاہ، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چئیرمین حیدرعلی اور پسما کے دانش الزماں نے اعلان کیا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر کے ان اضلاع میں جہاں بارش بہت زیادہ ہوئی ہے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز جمعرات 18 اگست کو بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر بورڈز و جامعات اسمٰعیل راہو نے بھی کل چھٹی کا اعلان کردیا برسات کے پیش نظر جامعات میں چھٹی دیدی گئی دریں اثنا جامعہ اردو کراچی کیمپسز میں بھی کل بارشوں کے سبب تعطیل ہوگی۔ 

برسات کے پیش نظر جامعات میں چھٹی دیدی گئی۔ دریں اثنا جامعہ اردو کراچی کیمپسز میں بھی کل بارشوں کے سبب تعطیل ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید