• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر جمعرات 18اگست 2022ءکو ہونے والےکے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے آرٹس ریگولر ، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امید واروں کے پرچے اور سائنس گروپ کے پرچے ملتوی کردئیے ہیں اب یہ پرچے جمعرات 25اگست کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے جبکہ عملی امتحانات ( پریکٹیکل ) ری شیڈول کرنے کیلئے کالجوں کو ہدایت کر دی گئی ہے ۔ دریں اثناء آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیرمین حیدر علی نے موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر کل کراچی سمیت سندھ بھر کے ان اضلاع میں جہاں بارش بہت زیادہ ہوئی ہے تمام پرائیویٹ اسکولز اور کالجز جمعرات مورخہ 18اگست کو بند رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید