پنجاب کے شہر فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کے مرکزی ملزم شیخ دانش پر وکلاء نے تشدد کیا۔
طالبہ پر تشدد کے کیس کے ملزم شیخ دانش کو پیشی کے لیے عدالت لے جایا گیا۔
مرکزی ملزم شیخ دانش کے پولیس گاڑی سے اترتے ہی وکلا نے اس پر تشدد شروع کردیا۔
وکلاء کی پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی اور ملزم کو گالیاں بھی دی گئیں۔
پولیس نے ملزم کو قریبی کمرہ عدالت میں لے کر دروازہ بند کر دیا جبکہ مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔
مرکزی ملزم شیخ دانش کو علاقہ مجسٹریٹ میں پیش کیا جانا ہے۔