• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر، پاک بزنس ایکسپریس معطل، ریلوے کی معذرت

رپورٹ: اعجاز احمد

بارش اور موسم کی خرابی کے سبب کراچی سے پاک بزنس ایکسپریس معطل کردی گئی، جبکہ بعض ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر رہی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے، علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر 3:50 بجے اور قراقرم ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے سہ پہر 4 بجے پہنچے گی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس کو جمعرات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تکلیف کے لیے مسافروں سے معذرت ہے۔

قومی خبریں سے مزید