• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز اقبال لوہسر کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت

برسلز (عظیم ڈار) یورپ کی معروف سماجی شخصیت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کو پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے اور کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ ’’تمغہ خدمت‘‘ کا اعلان صدر پاکستان نے کیا۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر پہلے اوورسیز پاکستانی ہیں جنہیں اقوام عالم میں پاکستان کا نام سربلند کرنے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری تک پہنچانے کے صلے میں ’’تمغہ خدمت‘‘ سے نوازا گیا ہے، یورپ بھر میں آباد اوورسیز کمیونٹی نے چوہدری پرویز اقبال لوہسر کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید