• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14اگست پاکستانی عوام کے لئے تاریخی دن ہے، عامر شوکت

سوئٹزر لینڈ (پ ر) سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارت خانہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قومی ترانہ کی گونج میں سفیر پاکستان عامر شوکت نے پرچم کشائی کی، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان عارف علوی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، سفیر پاکستان عامر شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست کا دن پاکستانی عوام کے لئے تاریخی دن ہے، بے پناہ قربانیوں کے بعد قائد اعظم کی سربراہی میں پیارا وطن حاصل ہوا، ہمارے بزرگوں نے آزادی کیلئے لاتعداد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، 14اگست کا دن عملی طور پر پاکستان کی مضبوطی و استحکام کے لئے تجدید عہد کا دن ہے، انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے اغراض و مقاصد کی تکمیل اور قائداعظم اور دیگر رہنمائوں کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہمیں ایک قوم بننا ہوگا، اس وطن عظیم کو سنوارنا اور اس کی ترقی و خوشحالی ہمارا فرض ہے ،انھوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان بلا تفریق ہر پاکستانی کی خدمت کررہا ہے، آپ دیار غیر میں اپنے کردار اور عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔ تقریب کے بعد سفیر پاکستان اور ان کی اہلیہ مہمانوں میں گھل مل گئے۔
یورپ سے سے مزید