• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں افراتفری پھیلانا امریکی پالیسی ہے، روس

ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ دنیا کو افراتفری کا شکار بنانا امریکا کی پالیسی ہے۔ صدر پیوٹن نے بین القوامی عالمی سلامتی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں اپنی بالا دستی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا امریکی وفد کا دورئہ تائیوان چین کی خود مختاری پر حملہ تھا۔ واشنگٹن یوکرین کے تنازع کو بھی طول دے رہا ہے۔ ہمیں اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے یوکرین میں آپریشن کرنا پڑا۔ پیوٹن نے کہا کہ دنیا کو غیر مستحکم اور افراتفرای کا شکار کرنا امریکا کی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے خطاب میں امریکا کو ایشیا میں کشیدگی کو ہوا دینے کا ذمے دار قرار دیا اور کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کا دورہ اشتعال انگیزی کا باقاعدہ منصوبہ تھا۔ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب میں پیوٹن نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا کے درمیان آکوس سیکورٹی معاہدے پر بھی تنقید کی، جو ایشیا پیسیفک خطے میں نیٹو طرز کا بلاک بنانے کی مغربی کوششوں کا ایک واضح ثبوت ہے۔
یورپ سے سے مزید