• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر کورنٹائن سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر نیشنل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو الگ الگ ساڑھے پانچ ہزار اسکوائر فٹ قطعہ اراضی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ قطعہ اراضی پر کورونا سے متاثر مریضوں کیلئے کورنٹائن سینٹر تعمیر ہوں گے۔ پی سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق قطعہ اراضی تو بغیر کرائے کی رقم کی ادائیگی سے فراہم کیا جائے گا مگر یوٹیلیٹی بلز نیشنل ہیلتھ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ مذکورہ قطعہ اراضی پر تعمیرات مذکورہ ادارہ ہی کرے گا۔ یہ احکامات کورونا سے متاثرہ مسافروں کی پاکستان آمد میں دوبارہ تیزی آنے کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید