• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی منڈیوں میں’’گو کیش لیس مہم‘‘ سے متعلق تقریب تقسیمِ انعامات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں میں شروع کی گئی ’’گو کیش لیس مہم 2025 ‘‘میں 24بینکوں نے حصہ لیا جن کی شراکت داری سے پاکستان کی 54بڑی مویشی منڈیوں میں کامیابی کے ساتھ یہ مہم چلائی گئی، مہم کے نتیجے میں 64,553ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 4.656ارب روپے تھی۔ اس مہم کو مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں اور خریداروں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی کیوں کہ مہم نے نقد پر ان کا انحصار کم کیا۔ یہ بات ایس بی پی ۔بی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر معراج محمود نے مویشی منڈیوں میں گو کیش لیس مہم 2025ء سے متعلق تقسیمِ انعامات کی تقریب سے خطاب میں کی-تقریب کا انعقاد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی ۔بی ایس سی) نے گزشتہ روز کیا۔
ملک بھر سے سے مزید