• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA نیلامی؛ مزید 2 کمرشل پلاٹ ایک ارب 89 کروڑ روپے میں فروخت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کے دوسرےروزمزید دو کمرشل پلاٹ ایک ار ب 89کروڑ روپے میں فروخت کئے گئے ۔کل نو پلاٹ پیش کئے گئے جن میں سے 7موخر ہوگئے ۔سیکٹر آئی چودہ مرکز میں واقع پٹرول پمپ کیٹگری کا 2666مربع گز کاپلاٹ نمبر 20 ایک ارب 64 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔سیکٹر ایف الیون ون میں واقع بازار نمبر ایک کا133مربع گز کا پلاٹ 25کروڑ13لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔ نیلامی کے پہلے روز تیرہ پلاٹ پیش کئے گئے تھے جن میں سے چھ فروخت ہوئے ۔ دو دنوں میں مجموعی طور پر آٹھ کمرشل پلاٹس 19ارب تین کروڑ روپے فروخت ہوئے ۔ نیلامی جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوئی جو تیسرے دن بھی جاری رہے گی جن میں باقی پلاٹس اور دکانیں نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی ۔سی ڈی اے ا س نیلامی میں 46کمرشل پلاٹس اور دکانیں فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہیں ان میں 33پلاٹس اور 13دکانیں ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا اور ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ نے اوپن نیلام عام کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ممبر فنانس طاہر نعیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید