• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی اخبار کے دفتر پر حملہ، کے یو جے کا اظہار مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، روبینہ یاسمین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے مقامی اخبار کے کراچی کے دفتر پر نامعلوم افراد کے حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر کے یو جے اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے ملزمان کو فوراً گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،حملہ سچ اور حق کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت میڈیا ہائوسز اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ملک بھر سے سے مزید