• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر کو امریکا میں ڈوگانا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی قائم مقام وائس چانسلر، ماہر تعلیم، ریسرچر اور منتظم پروفیسر جہاں آرا حسن کو امریکا میں قائم"ڈاؤ گریجویٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (ڈوگانا)" کی جانب سے "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" دیا گیا۔یہ ایوارڈ انہیں رواں مہینے کے دوسرے ہفتے میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ایسو سی ایشن کے سمر اجلاس کے دوران دیا گیا۔پروفیسر جہاں آرا حسن ڈاؤ میڈیکل کالج کی انیس سو نواسی کی گریجویٹ اور ڈاؤ یونیورسٹی کی پہلی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں، تین دہائیوں پر مشتمل اپنے تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی کیریئر کے دوران طب اور طبی تعلیم کے میدان میں بے شمار خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید