• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی رخصت پر چلے گئے

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کا ایک اہم عہدہ جو ڈائریکٹر کراچی تصور کیا جاتا ہے نعمان صدیقی ایک ماہ کی رخصت پر بیرون ملک روانہ ہو گئے ۔ مذکورہ عہدے کا فی الحال لک آفٹرچارج ڈائریکٹر ایڈمن عبدالسلام شیخ یا قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مجاہد اکبر کو سونپا جائے گا۔ اس حوالے سے نعمان صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہے ہیں اور 2023 میں بھی ان کا جانے کا پروگرام تھا مگر کووڈ ہونے کی وجہ سے نہ جا سکے لہذا اب جا رہے ہیں۔ دوسری طرف سابق ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک جن کا تبادلہ ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا تھا ان کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے افسر داؤد محمد کا تبادلہ وزارت داخلہ میں بطور اسپیشل سیکرٹری کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید