• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، جماعت اسلامی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ نے ملک میں سیاسی و معاشی بحران ، بدامنی ،دہشتگردی ، کمرتوڑ مہنگائی حکومتی بیڈگورننس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل وہوشربااضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیاجائے،پورے ملک میں بدامنی دہشتگردی اور سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے عملی طور تین صوبوں میں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی ،حکومت قیام امن، معیشت و امن کی بحال کمرتوڑ مہنگائی دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں بے یقینی کے خاتمے کے لیے کرپشن فری اقدامات کرے پٹرول قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیاجائے۔ جماعت اسلامی سندھ کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس قباءآڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بدامنی دہشتگردی اور سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے عملی طور تین صوبوں میں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی کے پی اور بلوچستان میں جوانوں مزدوروں اور اے این پی رہنما مولانا خانزیب کا بے دردی سے قتل فارم سینتالیس حکومت کی نا اہلی و غلط پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید