• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے، سردار رحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ صرف ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے 54 پیسے کا اضافےکو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔اپنے بیان میں انھوں نےکہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے کی بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں ٹیکسوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو مزید دبانا ناقابل قبول ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ پیٹرول فی لیٹر 36 ۔ 5 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 37۔11 کیا ہوا اضافہ فوری واپس لیا جائے انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی ناجائز بدعنوان اور نااہل حکمرانوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس سے عوام کو خیر کی توقع نہیں ہے۔
ملک بھر سے سے مزید