اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) گریڈ 20کے افسر سرفراز خان ورک کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ایڈمن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، بدھ کو انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور ڈی جی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں مشاورت کی , قبل ازیں سرفراز ورک ریجنل ڈائریکٹر لاہور تھے۔