• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات سے پی ایف یو جے، آر آئی یو جے اور پی آر اے کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) اور پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نمائندہ وفد نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیشہ آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے وقار، آزادی اور پیشہ ورانہ تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے، صحافیوں کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں ہرممکن تعاون اور تحفظ فراہم کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید