• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ ترنول کی پولیس ٹیم FIA اینٹی کرپشن سرکل کے ہاتھوں گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے تین ملازمین اور ایک پرائیویٹ آدمی کو ایک نامزد ملزم کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور تشدد کرنے کے بعد اس کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے چاروں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانے کے ایس ایچ او سب انسپیکٹر شوکت محمود کو فی الحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ایف آئی ار نمبر 44/25میں تفتیشی افسر سب انسپیکٹر شہزاد سرور نے تحریر کیا ہے کہ تھانہ ترنول کے اے ایس آئی رانا سلیم، ہیڈ کانسٹبل آصف اقبال، کانسٹیبل ظہیر احمد اور پرائیویٹ پرسن ساجد محمود مذکورہ تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 512/21 کے اشتہاری ملزم محمد نعمان کو 10جولائی کو گرفتار کر کے لائے اور بغیر تھانے میں انٹری کیے ہوئے اس کو لاک اپ کر کے دو یوم تک ایس ایچ او شوکت محمود کے کہنے پر مسلسل تشدد کرتے رہے۔ دو یوم بعد اس کی حالت خراب ہونے لگی تو لاک اپ میں موجود دوسرے افراد نے شور مچایا تو اس کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر قبل موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی۔
ملک بھر سے سے مزید