کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر شہزاد ندیم بخاری نے مختلف سرکلز میں تعینات 42اہلکاروں میں سے 21 اہلکاروں کے اسلام آباد ایئرپورٹ امیگریشن میں تبادلے کر دیے ہیں۔ وہاں عرصے سے تعینات اہلکاروں کو مختلف سرکلز میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ زون کے 21 مزید اہلکاروں کے ایک سرکل سے دوسرے سرکل میں تبادلے کر دیے گئے ہیں۔