ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مظفرگڑھ کے رہائشی کے لاپتہ ہونے سے متعلق آئینی درخواست میں ڈی پی او مظفرگڑھ کو حکم دیا کہ مغوی کو بازیاب کراکے آج عدالت کے روبرو پیش کریں۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر محمد فیاض نے کونسل ملک محمد عمران بھٹہ کے ذریعے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بھائی ملک ارباب 27 جون کو ملتان شیر شاہ کے علاقے سے غائب ہوا جو تقریبا 54 روز سے غائب ہے پولیس اسے بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ کے اس کے بھائی کو بازیاب کرایا جائے۔ کونسل نے عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے وزارت داخلہ نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل اسلام آباد، آئی جی پنجاب، آئی جی جنوبی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی اومظفرگڑھ اور ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی ضلع مظفرگڑھ کو فریق بنایا تھا۔