• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹل میٹروپولیٹن کی دکانوں کی نیلامی شفاف انداز میں ہوئی، حاجی زبیر علی

پشاور ( وقائع نگار ) ٹرک سٹینڈ اور دلہ زاک روڈ کی سرکاری دکا نات کی نیلامی کیپٹل میٹروپولیٹن آفس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر نگرانی منعقدہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ارشد علی زبیر ، ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان، ڈائریکٹر فنانس شوکت علی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ منجمنٹ ایاز خان اوردیگر افسران اور بولی دہندگان نے شرکت کیں اس موقع پرٹرک سٹینڈ میں دکانات کی نیلامی ہوئی جبکہ دلہ زاک روڈپر واقع دکان کی بھی نیلامی ہوئی، اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں کیپٹل میٹروپولیٹن کی دکانوں کی نیلامی شفا ف انداز میں ہوئی اور کھلی بولی لگی جس میں بولی دہندہ گان نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے پسند کے دکانات کیلئے بولی دیکر حاصل کئے جس پرانہوں نے کامیاب بولی دہند گان کوکامیاب بولی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ اس سے کیپٹل پولیٹن کی ریونیو میں اضافہ ہوگا اور عوام کو بھی روزگا کے مواقع میسرہوںگے ۔
پشاور سے مزید