کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےرکن / ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ بارشوں اورسیلابی ریلوں نے بلوچستان بھرمیں تباہی مچادی ہے خصوصاً سبی کے علاقوں مل گشکوری گہرام زئی تلی تحصیل لہڑی سمیت مختلف علاقے تاریخ کے بدترین سیلاب کا شکارہیں کئی روز گزرنے کے باوجود متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں افسوس حکومت کی جانب سے تاحال اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی حکومت اورادارے بیانات کی بجائے متاثرین کی مددکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہاکہ لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی سیلابی ریلے کی نذر ہوچکی ہے اوروہ بے سروسامانی کی حالت میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں اگر متاثرین کی بروقت مد دنہ کی گئی توکوئی انسانی المیہ بھی جنم لے سکتا ہے۔