• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری اشیاء درآمد کرنے کی کوشش ناکام ، 10؍ کنٹینرز پکڑے گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز حکام نے مس ڈیکلریشن کےذریعے پابندی کے باوجود بڑے پیمانے پر لگژری اشیاء درآمد کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور لگژری آئٹمز سے بھرے 10؍ کنٹینرز پکڑ لئے، پکڑی جانے والی اشیاء میں 23؍کروڑ 10؍ لاکھ مالیت کے 60؍ ٹن مصنوعی زیورات، 4؍کروڑ 50؍ لاکھ مالیت کا کپڑا، 6؍ کروڑ 90؍ لاکھ مالیت کی الیکٹرونس، لیپ ٹاپ، سیل فون، 3؍ کروڑ 75؍ لاکھ مالیت کی ہیئر اسیسریز اور 3؍ کروڑ 10؍ لاکھ مالیت کی مختلف کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے اسمگل کئے جانے والے سامان کی مالیت ڈیڑھ ارب سے زائد ہے،کسٹمز حکام کے مطابق درآمدکنندہ میسرزرض گرین انڈسٹریزنے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز شفائے انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر مس ڈیکلریشن کے ذریعے دبئی سے درآمدکئے جانےو الے کنسائمنٹ کو کلیئرکرنے کی کوشش کی تاہم ویبوک سسٹم نے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کو خود کار نظام کے تحت ایگزامنیشن کیلئے مارک کیا جس پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر تعینات افسران نے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہوا کہ درآمد کنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کردبئی سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹ کی فائل کی جانے والی گڈز ڈیکلریشن میں کنسائمنٹ کو استعمال شدہ ٹائر ظاہر کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید