قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ فائٹر ہوں، ہمت نہیں ہارتا، آج کل خود بھی مایوس ہوں کہ میں فارم میں نہیں ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ایک، دو میچ میں پرفارم کرکے فارم واپس آجاتی ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کے ساتھ کام کررہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر خامیاں دور کررہا ہوں، دو سال پہلے بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے واپس آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر سلیکشن کمیٹی اور کپتان کو اعتماد میں لوں۔
حسن علی نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرز پر مشکلات آتی رہتی ہیں، کوشش کررہا ہوں کہ جلد ٹیم میں واپس آؤں۔