• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات کو ڈویژن بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ہالینڈ اور یورپ کے دیگر ممالک میں بسنے والے ضلع گجرات کے پاکستانیوں نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے روزگار بڑھےگا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی، ضلع گجرات کے دو قصبوں کنجاہ اور جلال پور جٹاں کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ڈٌنگہ جو قدیمی بڑا قصبہ ہے اب ایک شہر کی حیثیت اختیار کر گیا ہے جبکہ قیام پاکستان سے قبل ڈنگہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل تھا، ڈنگہ اس سے قبل کھاریاں تحصیل سے منسلک تھا، ڈنگہ سے تعلق رکھنے والے راجہ فاروق حیدر، سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم ہالینڈ، ڈنگہ کے آس پاس 100 سے زائد دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈنگہ کو بھی تحصیل کا درجہ دیا جائے، کنجاہ تحصیل کے ساتھ ڈنگہ جیسے روایتی قدیمی شہر کو درجہ نہ ملنا بڑی زیادتی ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی ایک باصلاحیت تجربہ کار وزیراعلیٰ ہیں، امید ہے کہ وہ اس ضمن میں وہی فیصلہ کریں گے جو متعلقہ علاقے کے عوام کےمفاد میں ہوگا۔ 
یورپ سے سے مزید